عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی //ہندوستان کے مایہ ناز کرکٹر اس وقت کرکٹ کے میدان سے دور ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے کے بعد سے اب تک وہ پوری طرح فٹ نہیں ہوئے ہیں، اس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکے تھے۔ کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود رویندر جڈیجہ سرخیوں میں ہیں۔ اس کی وجہ ہے ان کے والد کے کچھ ایسے بیانات جس نے گھر کے اندر کی کئی باتیں باہر نکال دی ہیں۔ دراصل رویندر جڈیجہ کے والد انیرودھ جڈیجہ نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹے رویندر اور بہو ریوابا کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ رویندر جڈیجہ اور ریوابا جڈیجہ کی شادی کے کچھ ہی ماہ بعد ان کے گھر میں مسائل شروع ہو گئے تھے۔ انیرودھ نے تو اپنے بیٹے کو بہو کا غلام بھی بتا ڈالا۔