رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے کہا کہ ریاست کی زیادہ سے زیادہ خواتین جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولئیج انڈسٹریز بورڈ سے قرضہ حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرکے اقتصادی طور خود کفیل ہو جائیں۔ڈی سی رام بن نے علاقہ بٹوت کی ایک خاتون نسیمہ بیگم کے Cement Hollow Bricks یونٹ کے افتتاح کے دوران نے کہا کہ اسی سکیم کے تحت بون ۔باڈی ،بٹوت کی ایک خاتون نے Cement Hollow Bricks یونٹ کھولا ہے۔ نسیمہ نے جے اینڈ کے کھادی اینڈ ولئیج انڈسٹریز بورڈ سے پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت بورڈکی سفارش پر جے اینڈ کے بینک لمیٹڈ، بٹوت سے 10لاکھ روپے کا قرضۃ بشمول 3.5لاکھ روپے سود سبسڈی حاصل کیا ہے۔ٹریڈ کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے مذکورہ خاتون نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ررول سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ رام بن سے تربیت حاصل کی ہے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن موہن لعل ، ڈائریکٹر ایس بی آئی رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ راجیو شرما ،تحصیلدار سری ناتھ سمن، نائب تحصیلدار سیف اللہ شاہ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔کے وی آئی بی رام بن کے ضلع افسر تلک راج کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کے وی آئی بی نے اپنے مقررہ ہدف42کے مقابلہ میں ضلع میںکاروباری یونٹ قائم کرنے کے لئے 57 یونٹوں کو منظوری دی ہے، جن میں سے8 خواتین اینٹر پرینور بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ استفادہ حاصل کرنے والوں میں226 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیںجو مزید 226 افراد کو روز گار فراہم کریں گے۔