بھٹہ دوریاں میں وسیع آپریشن کے دوران فائرنگ سانبہ میں ڈرون گرایا گیا ، آئی ای ڈی، اسلحہ اور نقدی برآمد

جاوید اقبال

مینڈھر // ضلع پونچھ کے بھٹہ دوریاں مینڈھر کے جنگلی علاقے میں تلاشی آپریشن کے بیچ فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیںجس کے بعد سیکورٹی فورسز نے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے احتیاطی طورپر بمبر گلی اور جارانوالی گلی کے درمیان 10کلو میٹر تک شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل محدود کردی۔پولیس نے بتایا کہ جموں راجوری پونچھ شاہراہ پر جمعرات کی صبح بھمبر گلی اور طوطا گلی کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی جسے سہ پہر کے اوقات میں بحال کر دیا گیاتاہم جمعرات کی شام ایک بار پھر گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ۔بھٹہ دوریاں علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔

 

یہاں تلاشی آپریشن کے آغاز پر ہی گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ادھر مینڈھر پونچھ کے ایک اور جنگلی علاقے ناڑ میں بھی تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے۔ فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا اور ایک وسیع العریض علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔بتادیں کہ گزشتہ سال بھٹہ دوریاں کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین کئی روز تک جھڑپ جاری رہی جس دوران چار فوجی اہلکارہلاک اور ایک زیر حراست ملی ٹینٹ بھی مارا گیا تھا۔ادھرجموں و کشمیر پولیس نے سپیشل آپریشن گروپ کے ساتھ مل کر جمعرات 24 نومبر کو جموں و کشمیر کے وجے پور سانبہ علاقے میں چھنی منہاسن کے قریب کھیت میں ایک مشتبہ پیکج برآمد کیا گیا۔ معائنہ کرنے پر، جموں و کشمیر پولیس نے اس پیکج سے نقد رقم کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جسے سرحد پار سے پاکستانی ڈرون نے گرایا تھا م جو سرحد کے اس پار داخل ہوا تھا اور جسے مار گرایا گیا۔ پیکج سے ایک اسٹیل دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی)، دو پستول، 4 میگزین، کئی بیٹریاں اور ایک گھڑی برآمد کی۔ انہوں نے سامبا میں گرائے گئے پیکیج سے تقریباً 5 لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کی۔پیکج کی بازیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایڈیشنل ایس پی سانبہ، سریندر چودھری نے کہا، “وجے پور پولیس اسٹیشن کی پولیس ٹیم نے قابل اعتماد معلومات کے بعد، سانبہ کے چھنی منہاسن کے قریب کھیت میں آج ایک مشتبہ مہر بند پیکٹ برآمد کیا۔