مینڈھر //پونچھ اور راجوری ضلع کے درمیانی علاقہ میں رام لتہ میں ایک سڑک حادثے میں 3افراد زخمی ہو گئے جن کو مقامی لوگوں اور فوجی اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا ۔بھمبر گلی تا کانگہ سڑک پر ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر JK02AP-5147سرحدی علاقہ رام لتہ میں ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑیوںمیں سوار 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی میں دو بیل لوڈ کئے گئے تھے تاہم وہ دونوں محفوظ رہے ۔حادثے کی خبر ملتے ہی قریب کے فوجی کیمپ سے فوجی اہلکاروں و مکینوں نے زخمی کو پہلے فوجی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی مرحم پٹی کرنے کے بعد سبھی زخمیوں کو گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری علاج معالجہ کیلئے منتقل کر دیا گیا ۔