بھدرواہ //گُذشتہ روز ریکارڈ 17ہزار شردھالووں کا تواریخی قدیم صوبر ناگ مندر میں حاضری دینے کے بعد بیساکھی کے موقعہ پر شردھالووں نے ناگنی قدیم ماتا مندر میں حاضری دی ۔ تاہم ، لوگوں نے محکمہ سیاحت کی اس مقام کو سیاحتی یاترا کے طور پر فروغ دینے میں
ناکام رہنے پر سخت مذمت کی۔ ناگنی دھار، جسے ناگنی دیوی ماتا کے نام سے جانا جاتا ہے ۔کا یہ مندر بھدرواہ سے8کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔800 سال پُرانے اس مندر میں ہر سال بیساکھی کے موقعہ پر سینکڑوں کی تعداد میںحاضری دیتے ہیں۔ اپنے منفرد ناگ کلچر،قدیم مندروں اور بلندیوں پر قائم یاترائوں کے لئے مشہور ہے،اسے ناگ بھومی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،جسکی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری اس علاقہ کا دورہ کرتے ہیں ۔علاوہ ازیں بھدرواہ سیاحت کے لئے بھی مشہورر ہے،جسکی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح بھدرواہ کا دورہ کرتے ہیں۔ریاستی و مرکزی سرکار کی جانب سے بھدرواہ کو بطور سیاحت کا ایک اہم مقام قرار دینے کے بعد بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،تاکہ بھدرواہ کی خوبصورتی کو ملک بر میں تشہیر کی جائے۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ بی ڈی اے بھدرواہ کے سیاحتی یاترا کو فروغ دینے میں ناکام رہی ہے۔