ڈوڈہ//ڈوڈہ پولیس کی طرف سے بھدرواہ کے کمیونٹی ہال میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت ’’ہیلمنٹ پہنو زندگی بچائو ‘‘ کے نام سے ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹر سائیکل چلانے والوں میں ہیلمنٹ تقسیم کئے گئے اور اُنہیں ہیلمنٹ پہننے کی اہمیت سے آگہا کیا گیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ کی صدار ت میں منعقدہ اس پروگرام میں اے ایس پی بھدروہ شہزاد سلاریہ،ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما اور ایس ایچ او بھدرواہ انسپکٹر جتندر سمبیال کے علاوہ متعددمعززینِ قصبہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ نے مستفید ہونے والے نوجوانوں سے کہا کہ وہ پولیس کے سفیر کے طور پر کام کریں اور یہ پیغام موٹر سائیکل چلانے والوں تک پہنچائیں کے وہ موٹر سائیکل چلانے ہوئے حفاظتی ہیلمنٹ پہنیں تاکہ کسی حادثے کی صورت میں اُنہیں زیادہ نقصان نہ پہنچے۔اُنہوں نے حفاظتی ہیلمنٹ پہننے،ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کے ہونے کی اہمیت تفصیل سے بیان کی ۔اُنہوں نے خبر دار کیا کہ موٹر سائیکل پر دوسے زائد افراد کے سوار نہ ہوں۔اُنہوں نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ٹریفک کے اصول و ضوابط کے خلاف ورزی نہ کریں اور اس سلسلہ میں پولیس کو اپنا تعاون فراہم کریں۔ہیلمنٹ حاصل کرنے کے بعد مسفید ہونے والوں نے جانکاری پھیلانے کے مقصد سے ایک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی۔