بھدرواہ، ڈوڈہ و گندوہ میں بھنگ و پوست کی فصل تباہ

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //پوست و بھنگ کی کاشت کو روکنے و منشیات مخالف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ڈوڈہ، بھدرواہ و گندوہ کے علاقوں سے وسیع اراضی پر موجود بھنگ و پوست کی فصل کو تباہ کیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بھدرواہ جتندر سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تحصیلدار بھدرواہ و محکمہ زراعت کے ملازمین کی موجودگی میں مٹھولہ علاقہ میں موجود بھنگ و پوست کی فصل کو تباہ کیا۔اسی طرح کی مہم ایس ایچ او ڈوڈہ ارون پرکاش شرما و ایس ایچ او گندوہ وکرم سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے شروع کی جس دوران بھاری مقدار میں بھنگ و پوست کی فصل کو تباہ کیا۔