بھاجپاملک کی سلامتی کے تحفظ کی اہل:شاہ

سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی سرکار ملک کی اندرونی سلامتی اور سرحدوں پر بیرونی سلامتی کو یقینی بنانے کی اہل ہے ۔ منی پور حالات سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے منی پور کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔سی این آئی کے مطابق وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت نریندر مودی حکومت کی ترجیح ہے اور گائوں کو محفوظ بنائے بغیر سرحدوں کو محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔امپھال میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز ہمیشہ منی پور کی علاقائی سالمیت کے لیے کھڑا رہا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔