سری نگر// بڈگام پولیس نے مٹی کی غیرقانونی کھدائی اور اُسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تھانہ پولیس چاڈورہ نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے حیات پور علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران 07 گاڑیوں زیر نمبر JK04A-8325, JK01P-0702, JK03B-6611, JK04B-4025, JK02AC-7820, JK04-9968 اور JK04A-6869 کو غیر قانونی کھودی گئی مٹی کوایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے دوران ضبط کیا۔ضبط کی گئی گاڑیوں کے ڈرائیوروں جنہیں گرفتار کیاگیا ،کی شناخت فدا حسین شیخ ولد اسداللہ شیخ ،اشفاق احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار، فیصل قادر ولد غلام قادر بٹ ، عاشق احمد ولد غلام محمد شیخ ، نور دین وازہ ولد غلام احمد وازہ ، زاہد بشیر ولد بشیر احمد ڈار اورندیم ڈار ولد غلام محمد ڈار کے بطو ر ہوئی ہے۔ پولیس اسٹیشن چاڈورہ نے اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر 48/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیاہے ۔