سری نگر//وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے شیخ پورہ میں ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک نامعلوم لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔
حکام کے حوالے سے نیوز ایجنسی جی این ایس نے بتایا کہ لاش بڈگام سنہ سے کچھ کلومیٹر کی دوری پر پڑی ملی۔
محکمہ ریلوے کے ایک اہلکار نے جائے وقوعہ سے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
اہلکار نے کہا کہ آیا یہ شخص ٹرین سے گرا یا اس نے چھلانگ لگائی یا کسی اور وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے، اس کا پتہ لگانا باقی ہے۔