عاصف بٹ
کشتواڑ //کشتواڑ ضلع میں محکمہ بجلی سمارٹ میٹر نصب کرنے کیلئے بھر پور کوشش کررہاہے و ہائیں اس جدید دورمیں بھی ضلع کے بیشتر دورافتادہ علاقہ جات میں عوام الناس کو بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ان علاقہ جات میں بجلی کا ترسیلی نظام درست نہیں ہوسکا اور بیشتر علاقوں میں لکڑی کے کھمبے بوسیدہ ہوچکے ہیں اور کچھ جگہوں پر ترسیلی لائنیں نظام درختوں و مکانوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں ۔ضلع کشتواڑ کے علاقہ بونجواہ کی تیس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی والے علاقہ میں آج تک بجلی کا نظام درست نہ ہوسکاجسکے سبب عوام کو سخت دشواریوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے جہاں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے عوامی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے وہائیںترسیلی لاینیں لکڑی کے بوسیدہ کھمبوں اور سبز درختوں کیساتھ آویزاں ہیں جس کی وجہ سے مقامی سطح پر ہمیشہ جہاں سپلائی نظام خراب رہتا ہے وہائیں عام لوگوں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑی ہوئی ہیں ۔اگرچہ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ عہداروں سے متعدد مرتبہ رجوع کیا لیکن اس کے باوجود بجلی کا خراب ترسیلی نظام ٹھیک نہیں کیاگیا ہے ۔موری کی عوام نے بتایا کہ بوسیدہ لکڑی کے کھمبے و ترسیلی لاینیں ہروقت ان کیلئے پریشانی کا باعث بنی رہتی ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کرنے کے بعد بھی متعلقہ حکام ماہانہ کرایہ وسیع بنیادوں پر وصول کررہے ہیں ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی لاپرواہی اور غیر معیاری سپلائی نظام کا جائزہ لے کر عوام کو قابل بھروسہ سپلائی نظام قائم کر کے دیا جائے تاکہ ان کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔