سرینگر//جموں و کشمیر بینک بورڈ آف ڈائریکٹرس نے کل اپنی بورڈ میٹنگ میں بینک کے اس منصوبے کو منظوری دیدی کہ رواں مالی برس میں بینک اپنا بنیادی سرمایہ (Capital) 4500کروڑ روپے تک بڑھائے گا۔ چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرکی قیادت میں میٹنگ کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا گیا جس میں بورڈ نے 3500کروڑ روپے کا اکویٹی شیئر ایک یا دو مرحلوں میں بڑھانے کا فیصلہ لیا جو کہRights Issue/preferential allotment/ private placement/ qualified institutional placement/ESPSیا دوسرے منظور شدہ طریقوں سے کیا جائے گا۔جبکہ1000کروڑ روپے کا کپیٹل پرایئویٹ پلیسمنٹ بنیادوں پر بیسل سوئم کے ضوابط کے تحت Non-Covertable, Redeemable, Unsecured ڈبنچرس کی صورت میں ہوگا۔ بورڈ کے اس فیصلے کو اب آئندہ سالانہ عام اجلاس(AGM) میں پیش کیا جائے گا جہاں شیئر ہولڈرس کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے بینک BASELسوئم کے ضوابط میں بہتری لائے گا اور اس سے بینک کی بنیادیں مضبوط ہونگی اور جس کے متعلق ضوابط کاروں کو 25اگست کو مطلع کیا جا چکا ہے۔اس اہم فیصلے سے شیئر مارکیٹ میں جموں و کشمیر بینک کے شیئرمیں 4.26فیصد اچھال آگیا جس کی قیمت18.80روپے سے بڑھکر19.60روپے تک پہنچ گئی۔