بلیوارڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم نوجوان کی موت، دوسرا شدیدزخمی

سرینگر/ارشاد احمد/ سرینگر کے نشاط علاقے میں جمعہ کو بلیوارڈ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے کے بعد ایک 20 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔پولیس نے کہا کہ پلسرموٹر سائیکل زیرنمبر DL6SAF/0218، جسے 20سالہ مومن منظور ولد منظور احمد بٹ جبکہ دوسرا موٹرسائیکل زیر نمبر JK05F/8088، جسے 22سالہ جبران احمد ولد عبدالمجید بٹ ساکنان حیدر پورہ سرینگر چلا رہاتھا، تیز رفتاری کیساتھ بلیوارڈ روڑ پر ایس کے آئی سی سی کے قریب آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے دونوں کو نزدیکی طبی مرکزکے بعد سکمز صورہ پہنچایا جہاں 20سالہ مومن منظور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ جبران احمد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پلیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش لواحقین کے سپرد کردی ۔