جموں//انتظامی کونسل کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس نے جموں کشمیر میونسپل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ رول 2020 کو اختیار کرنے کو منظوری دی ۔ یہ فیصلہ بلدیاتی اداروں میں ایکورل بیسڈ ڈبل اینٹری اکاؤنٹنگ سسٹم کو لاگو کرنے کیلئے لیا گیا ہے ۔ میونسپل اداروں کی جانب سے اس دستور العمل کو اختیار کرنے سے انہیں میونسپل قوانین کے قواعد و ضوابط کی معقول عمل آوری کی رہنمائی کرے گی بالخصوص حساب کتاب سے متعلق معاملات میں اور اس سے حساب کتاب میں شفافیت بھی آئے گی ۔ نئے قواعد کو لاگو کرنے سے ذمہ داریوں کو اعلیحدہ کر کے اداروں کا اندرونی نظام مستحکم ہو گا اور رقومات سے متعلق حساب کتاب وغیرہ میں شفافیت لائی جا سکے گی ۔ اس کے علاوہ دستور العمل کو لاگو کرنے سے تمام میونسپل اداروں کیلئے یکساں اکاؤنٹس چارٹ متعارف ہو گا اور میونسپل املاک کی قیمت اور بیلنس شیٹ کی تیاری کیلئے بھی رہنمائی کرے گا ۔ اس کے علاوہ اس سے مالی سال کی تکمیل کے دوران ہی سالانہ رپورٹ شایع کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔