اسلام آباد// پاکستان نے کہا ہے کہ بغیر کسی تحقیقات کے ہندوستان کا پلوامہ حملے کو پاکستان سے جوڑنا غلط ہے ۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے پلوامہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹ کیا کہ ’’پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ باعث تشویش ہے، ہم نے وادی میں اس طرح کے تشدد کی ہمیشہ مذمت کی ہے‘‘ ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم ہندوستانی میڈیا اور حکومت کی جانب سے حملے کو بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان سے جوڑنے کو پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔