بسنت باغ اور گاندربل میں2غیرمقامی باشندوں کی پُراسرارموت

نیوز ڈیسک

سرینگر//سری نگر اورگاندربل میں 2الگ الگ واقعات میں 2غیرمقامی افراد کی موت واقعہ ہوگئی ۔ بسنت باغ سرینگرمیں ہفتہ کو ایک غیر مقامی باشندے کو لٹکا ہوا پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بہار کا ایک18 سالہ نوجوان بسنت باغ سری نگر میں لٹکتا ہوا پایا گیا جہاں وہ کرایہ دار کے طور پر رہ رہا تھا۔ اسے ایس ایم ایچ ایس سری نگر لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ حالت میں لایا جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

 

 

اس دوران گاندربل ضلع کے گگن گیر علاقے میںایک غیر مقامی مزدورکو پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ52سالہ سدھاکر پرساد ولد بیجناتھ رام ساکن کمہیا بلیا یو پی ڈی اے ایپکو کمپنی گنگن گیر گاندربل میں کام کرنے والا پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ڈی ایچ کنگن لایا گیا۔ مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔