بھدرواہ//بزنس اسکول بھدرواہ کیمپس میں طالب کی جانکاری کے لئے وقت وقت پر گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی سلسلہ میں حال ہی میں بزنس اسکول نے ڈائریکٹر آر ایس بی چنئی پروفیسر سوبھیندو دیے کی جانب سے ایک گیسٹ لیکچر کا انعقاد کیا گیا،جسکا عنوان ’’کہ کس طرح سے آئی ٹی انڈسٹری ہماری زندگیوں کو بدلتی ہے‘‘اسی سلسلہ میں بھدرواہ کیمپس کے بزنس اسکول میں بی بی اے،بی کام، ایم ایس سی جغرافیہ، اور بی ایڈ طلاب کے لئے ’’بھدرواہ میں سیاحت کی افادیت‘‘پر ایک گیسٹ لیکچر دیا گیا۔ بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر آر کے کھجوریہ اس موقعہ پر ریسورس پرسن تھے۔تقریب کا اہتمام سینئر اسسٹنٹ پروفیسر اور شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر اومیش چودھری کی جانب سے خطبہ استقبالیہ کے ساتھ کیا گیا ۔بی ڈی اے کے ثیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر کھجوریہ نے بزنس سکول کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور بھدرواہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ طور سے آئیندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر اومیش چودھری نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔لیکچر میں محمد اویس، پرنسی ورما ، ظفر حُسین، امت، جیوتی راٹھور و بھدرواہ کیمپس کے دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔لیکچر کا اہتمام کیمپس کے ریکٹر پروفیسر غلام محمد بھٹ کی گائیڈنس میں منعقد کیا گیا ۔