راجوری //سیکورٹی فورسز کی جانب سے بدھل کے دیہات میں شروع کردہ تلاشی مہم مسلسل جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی مشکوک اشیاء بر آمد نہیں ہوئی ہے ۔راجوری ضلع کے سب ڈویژن کوٹرنکہ میں مشکوک نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے بدھل کے ترگائیں ٹا پ ،مال ،دراج ودیگر ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی گئی تھی سرکاری حکام نے بتایا کہ سب ڈویژن کے مذکورہ دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کے بعد ملی ٹینٹوں کیخلاف تلاشی مہم دو دن قبل شروع کی گئی تھی جو کہ تیسرے روز بھی جاری رہی ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک مذکور ہ مہم کے دوران کوئی بھی مشکوک اشیاء برآمد نہیں ہوئی ۔