بانہال کار حادثہ میں 3 زخمی، اننت ناگ منتقل

محمد تسکین
بانہال// بدھ کے روز بانہال میں بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے نزدیک ایک کار حادثے میں سوار چار میں سے تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ کار کٹھوعہ سے سرینگر کی طرف انے کے دوران بانہال میں فورلین شاہراہ پر ٹرک کے پیچھے سے زوردار طریقے سے ٹکرائی۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں کل ملا کر چار افراد سوار تھے تاہم ایک سوار بغیر کسی نقصان کے بچ نکلا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور بانہال والنٹیئر رضاکاروں نے پولیس انچارچ بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل ہریش کمار کے ہمراہ زخمیوں کو ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے تینوں زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ یہ نجی کار نمبر JK-08K/ 9990 کٹھوعہ سے سرینگر جارہی تھی۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت 35 سالہ سشانت سنگھ ، 33 سالہ پرنپ اور 25 سالہ ارن کے طور کی ہے اور یہ تمام ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت سے ایک کیس درج کیا یے۔