محمد تسکین
بانہال// رمضان المبارک کے پیش نظر سبزیوں ، پھلوں اور خرد و نوش کی آسمان چھوتی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے اور زائد المعیاد چیزیں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف تحصیل انتظامیہ نے قصبہ بانہال میں مارکیٹ چیکنگ کی ہے اور کم از کم چھ دکانوں کو سربمہر کیا ہے اور خراب اور زائد المعیاد اشیاء کو ضائع کیا گیا۔جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں کی گئی مارکیٹ چیکنگ کے دوران کئی خطاوار دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور کئی دکانوں کو زائد المعیاد چیزیں بھیجنے کے جرم میں سربمہر بھی کیا گیا ہے۔مارکیٹ چیکنگ ٹیموں کی قیادت تحصیلدار بانہال محمد امتیاز اور امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے تحصیل آفیسر نظیر احمد وانی کر رہے تھے۔ چیکنگ سکارڈ کو پولیس اور میونسپل کونسل بانہال کی ٹیم کا بھی ساتھ تھا۔ تحصیلدار بانہال امتیاز احمد کی قیادت میں چیکنگ ٹیم نے بغیر ریٹ لسٹ کے سبزی ، پھل ، مرغ اور خرد و نوش کی زائد المعیاد چیزیں فروخت کرنے والوں کو غیر قانونی حرکتوں سے باز رہنے کی وارننگ دی گئی ہے اور باز نہ انے کی صورت میں سخت کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔