بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں تین افراد زخمی ہوئے۔کل شام گنڈ عدلکوٹ مارکیٹ بانہال کے مقام پر فرحت احمد ولد منظور احمد وانی ساکنہ حالیمیدان ڈولگیام اپنی ماروتی پر قابو کھو بیٹھا اور گنڈ کے مقام پْل سے نیچے بہہ رہے ڈولیگام نالہ میں گر گیا۔ اس حادثے میں وہ زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر مقامی لوگوں اور رضاکاروں کی مدد سے ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔دوسرا حادثہ شاہراہ پر چریل کے مقام پراس وقت پیش آیا جب دو مقامی موٹر سائیکل سوار سلپ کی وجہ سے موٹر سائیکل سمیت نالی میں جا گرے انہیں بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔