بانڈی پورہ//ضلع عدالت بانڈی پورہ میںایک قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیاجس میں 143 معاملات میں سے 93افہام و تفہیم سے نپٹائے گئے اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے وصول کئے گئے۔اس سلسلے میں پہلا بنچ پرنسپل اینڈ سیشن جج سید سرفراز احمد شاہ، دوسرا بنچ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈی پورہ اقبال احمد مسعودی ،تیسرا بنچ منصف جج توفیق احمد میرمنعقد ہوا جبکہ چوتھا بنچ سمبل سوناواری کی منصف عدالت میں منصف جج ظہور احمد گنائی کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔