سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چٹے بانڈی گاؤں میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے چٹے باںدی گاؤں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مکان کے اندر گھر کا سارا مال و اسباب بھی خاکستر ہوگیا ہے۔
انہوں نے مالک مکان کی شناخت خورشید احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی کے بطور کی ہے۔
دریں اثنا یک پولیس افسر نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثر مالک مکان کو بھر پور مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔