مقامی افراد معمول کی سرگرمیاںجاری رکھ سکتے ہیں : ریجنل وائلڈ لائف وارڈن
سرینگر // باغ مہتاب سرینگر میں دیکھے گئے ایک تیندوے نے ممکنہ طور پر محفوظ مقامات کی رہ لی ہے ۔ریجنل وائلڈ لائف وارڈن کشمیر راشد نقاش نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے دن بھر باغ مہتاب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ شروع کی تاہم اس سے قبل ہی تیندوے نے ممکنہ طور پر محفوظ راستہ اختیار کیا تھااور اس نے انسانی بستی سے رہائش چھوڑ دی۔انہوں نے علاقے کے لوگوں کو باہر آنے اور اپنی معمول کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے کہا ہے ۔نقاش نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے اپنے ویٹ لینڈ ڈویژن اور سنٹرل ڈویژن کے 30 اہلکاروں کو کام پر مامور کیا تھا ۔معلوم رہے کہ منگل کی صبح باغ مہتاب علاقے میں ایک کمپاؤنڈ سے دوسرے کمپاؤنڈ کی طرف بڑھتے ہوئے تیندوے کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو گے تھے اور بعد میں اس کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہو گیا تھا ۔اس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں باغ مہتاب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوںکو باہر نہ نکلنے کی صلاع دی گئی تھی ۔