بارہمولہ / / کشمیر فروٹ گرورز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن ، فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد ملک عرف کاکاجی نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے اُن کے کاروبار اور فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر مطلوبہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے میں گلاس میوہ خراب ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’انتظامیہ کو بار بار درخواست کرنے کے باوجود ہمارے ٹرکوں کو روکا جا رہا ہے اور گلاس کی عمر بہت کم ہوتی ہے ‘‘۔ انہو ں نے حکومت اور متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا کہ انہیںمشکل وقت میں معاوضہ دے اور قرضوں کی شرح سود میں کمی کی جائے۔