بارہمولہ میں اسکول بس کا انتظار | 14سالہ لڑکی نہر میں ڈوب گئی

فیاض بخاری

بارہمولہ //ایک افسوسناک واقعہ میں، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پرنیا علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکی آبپاشی کی نہر میں پھسل کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔مقتول کی شناخت سید سخی نوشہرہ ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ رقیہ بشیر دختر  بشیر احمد گنائی ساکن نوپورہ کریری کے رہائشی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق رقیہ بشیرلوئر جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ کنال کے کنارے اپنی اسکول بس کا انتظار کر رہی تھی جب وہ پھسل کر نہر میں گر گئی۔فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع ہونے کے باوجود اس کی لاش کو تقریباً ایک کلومیٹر دور نکالا گیا ۔ضروری قانونی اور طبی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ حکام سے نہر پر خاردار لگانے کامطالبہ کیا ہے کیونکہ یہ وادی کے کئی حصوں سے آنے والے سیاحوں کا ایک مرکز بن گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو نہروں کے کنارے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔