بانہال // پیر کی صبح سے ہی وادی چناب کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔ آج وادی کشمیر سے جموں کی طرف مال بردار ٹریفک کو یکطرفہ طور چلنے کی اجازت تھی تاہم چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کو دو طرفہ ٹریفک میں چلنے کی اجازت ہوتی ہے ۔پیر کو بانہال اور رام بن کے علاوہ وادی چناب کے دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ دوپہر بعد تک جاری رہا اور کچھ وقت تک تھم جانے کے بعد ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شام پانچ بجے بعد پھر شروع ہوا جو جاری تھا۔ بارشوں کی وجہ سے جموں سرینگر شاہراہ پر جاری ٹریفک میں کوئی خلل نہیں پڑا اور ٹریفک کی نقل و حمل معمول کی طرح جاری رہی ۔ بارشوں کی وجہ سے پچھلے کئی روز سے تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی سے لوگوں کو راحت ملی ہے اور سردی میں آضافہ ہوا ہے ۔