جموں//گوجر بکروال ہوسٹل کے طلباء نے حضرت بابا میاں نظام الدین لارویؒ کے عرس کی مناسبت سے مسجد الحرام ،کالو چک لنگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر عبدالرشید قادری، وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ تقریب میں ذکر و اذکار اور ختمات و معظمات ، دربار رسالت ؐ میں درود و سلام کے علاوہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔مقررین نے اولیاء کرام کی عظمت پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ بابا جی کی خدمات اور فرمودات پر سیر حاصل بات کی۔ بابا جی کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے موصوف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تلقین بھی کی۔ گوجر بکروال ہوسٹل کے طلباء کے علاوہ مقامی لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔