راجوری //مختلف تنظیموں اور مقامی سول سوسائٹی کے ارکان کی طرف سے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر راجوری جگل کشور شرما کے تبادلے پر ایک تقریب منعقد کی گئی ۔انہیں راجوری سے تبدیل کرکے ریجنل ٹرانسپورٹ افسر جموں تعینات کیاگیاہے ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوںنے جگل کشور کی تین سالہ خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے راجوری میں رہ کر ایسے کام کئے ہیں جن کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ موصوف نے عوام دوست پالیسی اپنائی اور لوگوں کے کاموں کو ترجیح دی ۔اپنے خطاب میں اے آرٹی او نے کہاکہ یہ ان کا آبائی علاقہ ہے جہاں انہوںنے زیادہ ذمہ داری سے کام کرنے کی کوشش کی ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں عوام کی طرف سے ہر ممکن تعاون ملا ۔