اے آر ٹی اور ریاسی کی قیادت میں بڑی کارروائی قانونی کی خلاف ورزی پر 1.5لاکھ کا جرمانہ کیا گیا

محمد بشارت

ریاسی //اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ ریاسی کی قیادت میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کیخلاف مہم چلائی گئی ۔اس مہم کے دوران کٹرہ جموں روٹ کیساتھ ساتھ دیگر راستوں پر چلائی گئی مہم کے دوران قاعدہ کیخلاف وزری کرنے کے سلسلہ میں 37گاڑیوں کیخلاف کیس درج کئے گئے ہیں ۔اس مہم کے دوران مشترکہ طورپر 1.5لاکھ کے قریب کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ایک لاکھ 19ہزار نو سو روپے موقع پر ہی وصول کئے گئے ہیں جبکہ30ہزار سے زائد کے چالان کئے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ ریاسی نے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی کیساتھ عمل کیا جائے جبکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔