ایکس سروس مین و طلباء نے ریلی نکالی 

 

پرویز خان 

منجا کوٹ //تحصیل ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ میں ایکس سروس مین کی جانب سے ترنگا ریلی نکالی گئی ۔کانگریس لیڈر فاروق خان کی قیادت والی ریلی میں کئی سابقہ فوجیوں کیساتھ ساتھ عام معززین و سکولوں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی منجا کو ٹ ہائر سکینڈری سکول سے شروع ہوکر بلاک ڈیولپمنٹ آفیس منجا کوٹ سے ہوتے ہوئے واپس ہائر سکینڈری چوک میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اس ریلی کا اصل مقصد آزادی کے امرت مہا اتسو کی مناسبت سے عوام کو بیدار کرنا تھا ۔