این آئی اے  نے دہلی سے آئی ایس آئی کے سرگرم رکن کو گرفتار کیا

نئی دہلی// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ اس نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے ایک سرگرم رکن کو ہفتہ کو دہلی کے بٹلہ ہاؤس سے گرفتار کیا ہے، جس پر دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کا بھی الزام ہے۔این آئی اے نے کہا کہ اس نے تلاشی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت محسن احمد کے طور پر کی گئی ہے اور وہ مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم کی آن لائن اور زمینی سرگرمیوں میں شامل رہا ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ ایجنسی نے خود نوٹس لیتے ہوئے 25 جون کو معاملہ درج کیا۔ ہفتہ (6 اگست) کو بٹلہ ہاؤس علاقے میں محسن احمد کے احاطے کی این آئی اے کے افسران نے تلاشی لی اور اسے آئی ایس آئی ایس کی آن لائن اور زمینی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ملزم مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس کا جنونی اور سرگرم رکن ہے۔ اس نے مبینہ طور پر اندرون اور بیرون ملک آئی ایس آئی ایس کے ہمدردوں سے آئی ایس آئی ایس کے لیے فنڈز اکٹھے کیے تھے۔ وہ یہ رقوم کرپٹو کرنسی کی شکل میں ملک شام اور دیگر مقامات پر داعش کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے بھیجتا تھا۔