نئی دہلی// ملک کے منظم شعبے میں روزگار کی صورتحال کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس سال مئی میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اسکیم (ای پی ایف) اور نئی پنشن اسکیم (این پی ایس) میں نئے رجسٹریشن ہوئے ہیں۔ اپریل کے مقابلے میں کم رہی جبکہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم (ESIC) میں نئے رجسٹرڈ افراد کی تعداد میں بہتری آئی ہے۔ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، مئی 2022 میں ای پی ایف میں 9,60,311 نئے سبسکرائبرز شامل کیے گئے جبکہ اسی مہینے میں 14,93,035 نئے رجسٹرڈ افراد نے ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ESIC) میں اپنا حصہ ڈالا۔نئی پنشن اسکیم (این پی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، روزگار کے رجحانات کی نشاندہی کرتے ہوئے، مئی 2022 میں مرکزی اور ریاستی اور غیر سرکاری شعبوں سے کل 60,926 نئے صارفین کو شامل کیا گیا۔اپریل 2022 میں، ای پی ایف میں 9,84,217 نئے صارفین، ای ایس آئی سی میں 12,80,653 اوراین پی ایس میں 64,569 نئے صارفین شامل ہوئے۔وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق، اس سال مئی میں ای پی ایف کے نئے صارفین کے علاوہ، 11,14,132 ایسے صارفین تھے جنہوں نے اس اسکیم کو دوبارہ جوائن کیا، جبکہ اسی مدت کے دوران 3,92,782 صارفین نے ای پی ایف سے آپٹ آؤٹ کیا ہے۔مئی میں 2,90,710 صارفین 18-21 سال کی عمر کے تھے، جن میں سے 2,36,290 مرد اور 54,418 خواتین صارفین تھیں۔اپریل 2022 میں ای پی ایف اسکیم میں 9,84,217 نئے سبسکرائبرز شامل کیے گئے، جن میں سے 2,58,103 18-21 سال کی عمر کے تھے۔ اپریل میں، 12,97,321 صارفین نے اسکیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کی جبکہ 7,45,013 صارفین اسکیم سے باہر ہوگئے۔ ستمبر 2017 سے مئی 2022 کی مدت میں، ای پی ایف میں نئے 5,48,00,925 صارفین کو شامل کیا گیا۔این اہ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، مئی 2022 میں ای ایس آئی سی اسکیم میں 14,93,035 رجسٹرڈ صارفین میں سے 12,08,691 مرد تھے۔ اس سال مئی میں، اسکیم کے تحت پہلے سے رجسٹرڈ 2,64,30,371 افراد نے تعاون کیا۔ ان میں سے 2,12,08,312 مرد شراکت دار تھے۔ مئی میں رجسٹرڈ 14,93,035 نئیای ایس آئی سی صارفین میں سے 12,08,691 مرد ہیں۔ستمبر 2017 سے مئی 2022 کے درمیان اس اسکیم میں کل 6,76,38,850 نئے افراد ای ایس آئی سی میں شامل ہوئے۔اپریل 2022 میں ای اسی آئی میں شامل ہونے والے نئے افراد کی تعداد 12,80,653 تھی جن میں سے 10,33,218 مرد تھے۔ پرانے سبسکرائبرز جنہوں نے اپریل 22 کے آخر میں اسکیم میں حصہ ڈالا تھا ان کی تعداد 2,65,20,769 تھی۔ اس رپورٹ میں پنشن فنڈ ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (PFRDA) سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سال مئی کے مہینے میں نئی پنشن اسکیم (NPS) میں شامل ہونے والے 60,926 افراد میں سے 8,817 مرکزی حکومت کے ملازمین ( 7,203 مرد، 1,614 خواتین) غیر سرکاری (کارپوریٹ) سیکٹر میں 34,678 سرکاری ملازمین (22,577 مرد 12,100 خواتین) اور 17,431 بھرتی ہیں۔ ان میں سے 13,783 مرد اور 3,648 خواتین ہیں۔اپریل میں،اہن پی ایس میں 64,569 نئے سبسکرائبرز رجسٹر کیے گئے، جن میں سے 12,156 مرکزی حکومت کے ملازمین، 29,107 ریاستی ملازمین اور 23,306 غیر سرکاری (کارپوریٹ) افراد تھے۔ستمبر 2017 سے مئی 2022 کے دوران این پی ایس میں 35,95,119 نئے افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔وزارت اپریل 2018 سے ان تینوں اسکیموں کا ڈیٹا جاری کر رہی ہے۔ یہ اعداد و شمار ستمبر 2017 کے بعد کے عرصے کے ہیں۔(یو این آئی)