منڈی// تحصیل صدر مقام منڈی میں اسوقت ایمانداری کی مثال سامنے آئی جب ایک شخص کو گزشتہ روز اڑائی کھٹھ منڈی میں پانچ ہزار روپے ملے اور اس نے وہ پانچ ہزار روپے کے مالک کو واپس کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق منڈی کے آڑائی کھٹھہ میں حافظ محمد اقبال ولد محمد رمضان ملک کو اپنے گھر سے آتے ہوئے اڑایی کھٹہ کے مقام پر پانچ ہزار روپے نقط زمین پر ملے تو انہوں نے سوشل میڈیا وٹسپ کے ایک گروپ میں اس کی اطلاع دی اوراپنارابطہ نمبردیاجس کے بعد محمد جمیل نامی شخص نے ایک عمر رسیدہ باغ حسین ولد بخش میر ساکنہ لوہل بیلہ نامی شخص کو اس مقام پر کچھ ڈھونڈتے ہوئے دیکھا تو پوچھنے پر اس نے کہا کہ میرے کچھ پیسے کھوگئے ہیں توتحقیق کے بعد باغ حسین نے سوشل میڈیاکے مسیج کے بارے میں بتایااوربعدازاں محمد اقبال نے اس شخص کو تحصیل کمپلکس منڈی میں بلا کر منڈی کے سماجی کارکن مولوی محمد فرید کی موجودگی میں پانچ ہزار روپے واپس کردیئے۔