Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

ایل پی جی ۔کریڈٹ کارڈ اور ٹرین ٹکٹ ،عوام کی جیبوں پر اثرپڑنے کا امکان اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں آج متعارف ہونگی

Mir Ajaz
Last updated: November 1, 2024 12:50 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

نئی دہلی //یکم نومبر 2024 سے ہندوستان میں کئی اہم اصول اور ضوابط میں تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں، جن کا براہ راست اثر عوام کی جیبوں پر پڑنے کا امکان ہے۔ یہ تبدیلیاں ایل پی جی کی قیمتوں، سی این جی اور پی این جی کے نرخ، کریڈٹ کارڈ بلنگ، مانی ٹرانسفر، ٹرین ٹکٹ کی بکنگ کے اصول اور بینکوں کی چھٹیوں کے متعلق ہیں۔ یکم نومبر سے پیٹرولیم کمپنیاں روایتی طور پر ایل پی جی کی قیمتوں میں ترمیم کرتی ہیں۔ اس تبدیلی میں سب سے زیادہ اثر گھریلو اور کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ اس بار بھی لوگ توقع کر رہے ہیں کہ 14 کلو والے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے، جو طویل عرصے سے مستحکم ہیں۔ دوسری طرف، 19 کلو والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں جولائی کے بعد مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس بار بھی قیمت میں اضافہ کا امکان ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ تبدیلیاں عوام کی روزمرہ زندگی پر براہ راست اثر ڈالتی ہیں، خصوصاً جب کہ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ایل پی جی کے ساتھ ساتھ سی این جی، پی این جی اور ایئر ٹربائن فیول کے نرخوں میں بھی ہر ماہ تبدیلی کی جاتی ہے۔ ایئر ٹربائن فیول جو کہ ہوائی جہازوں کا ایندھن ہے، اس کی قیمت میں گزشتہ کچھ ماہ سے کمی دیکھی جا رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ نومبر میں بھی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا جو کہ عوام کے لئے ایک ریلیف ثابت ہو سکتا ہے۔ سی این جی اور پی این جی کے نرخ بھی عوامی نقل و حمل اور گھریلو استعمال پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور ان میں کسی بھی تبدیلی سے متعلقہ اخراجات میں اضافہ یا کمی واقع ہو سکتی ہے۔سٹیٹ بینک آف انڈیا کی سبسڈری ’ایس بی آئی کارڈ‘ نے کریڈٹ کارڈ بلنگ کے اصولوں میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ یکم نومبر سے، ایس بی آئی کے ان سکیورڈ کریڈٹ کارڈز پر ماہانہ 3.75 فیصد فائننس چارج وصول کیا جائے گا۔ مزید برآں، اگر کسی صارف کے بجلی، پانی، ایل پی جی یا دیگر سروسز کے بل کی ادائیگی 50000 روپے سے زیادہ ہوگی تو اس پر ایک فیصد اضافی چارج عائد ہوگا۔ یہ نئی شرائط نہ صرف عوام کے ماہانہ اخراجات پر اثر انداز ہوں گی بلکہ مالیاتی منصوبہ بندی کے پہلوؤں کو بھی متاثر کریں گی۔ریزرو بینک آف انڈیا نے منی ٹرانسفر (رقم کی منتقلی) کے لئے نئے اصول نافذ کیے ہیں، جو یکم نومبر 2024 سے لاگو ہوں گے۔ ان اصولوں کا مقصد مالیاتی چینلز کو محفوظ بنانا ہے تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔ ان نئے اصولوں سے روزمرہ بینکنگ میں مزید سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس تبدیلی کے تحت ہر بینک اور مالیاتی ادارہ مانی ٹرانسفر کے اصولوں میں سختی کرے گا، جس کا اثر ہر وہ صارف محسوس کرے گا جو بینکنگ چینلز کے ذریعے رقم کا لین دین کرتا ہے۔یکم نومبر سے ٹرین ٹکٹ ایڈوانس ریزرویشن پیریڈ (اے آر پی) کو 120 دن سے کم کر کے 60 دن کر دیا جائے گا۔ اس کا مقصد عوام کے لئے بکنگ کے نظام کو آسان بنانا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو اکثر سفر کرتے ہیں اور بکنگ کی لمبی مدت کے انتظار کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے مطابق اب لوگ زیادہ جلدی ٹکٹ بک کر سکیں گے اور ایڈوانس بکنگ کی مدت کو محدود کرنے سے دیگر صارفین کے لئے بھی ٹکٹ حاصل کرنے کے مواقع بڑھیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
برصغیر
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین

Related

صنعت، تجارت و مالیات

زرعی پیداوار کی حفاظت اور معیار اہم محکمہ زراعت کاادویات کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری کے قیام پر زور

July 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کشمیری دستکاریاں بلندیوں کی طرف گامزن کاروبار 300کروڑ سے تجاوز

July 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

مہندرا موٹرزکی جانب سے ایکس یو وی کے نئے ماڈل کی نقاب کشائی

July 19, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

کولڈ چین کے نفاذ کیلئے نئی گائیڈ لائنز باغبانی محکمہ کے اہتمام سے کسانوں کیلئے ورکشاپ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?