جموں//جموںکشمیر کے لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا کی دختر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کیا گیا ہے ۔لیفٹنینٹ گورنر منوج سنہا کی دختر کو اُس وقت جی ایم سی جموں کے آئی سی یو وارڈ میں بھرتی کیا گیا جب اس کی گھر میں طبیعت خراب ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منوج سنہا کی دختر انوبھوتی شرما کو گورنمٹ میڈیکل کالج میں نیرالوجی اور کارڈیالوجی کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائینہ کیا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ۔ انوبھوتی شرماء کو فوی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ اس دوران ایل جی منوج سنہا نے ہسپتال کا دورہ کرکے اپنی دختر کی صحتیابی سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ کی جانچ کی جارہی ہے اور مختلف ٹسٹوں کیلئے نمونے حاصل کئے جاچکے ہیں ۔
جموںو کشمیر بینک چیئرمین کٹرہ میں کاروباری نمائندوں سے ملاقی، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
جموں//جے اینڈ کے بینک چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرنے کٹرہ میں ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کٹرہ اور جموں خطے کی ہوٹل، ریسٹورنٹ، انڈسٹریز اینڈ کامرس فیڈریشن کے زعماؤں کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بینک کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جموں و کشمیر کی ہوٹل صنعت اور بینک کے درمیان قائم رشتے پر بات کرتے ہوئے راکیش وزیر نے کہا کہ کٹرہ میں موجود بیشتر ہوٹل اور کاروباری سرگرمیوں کو جموں و کشمیر بینک کی مالی معاونت حاصل ہے۔ جب کووڈ19کی وجہ سے پچھلے سال ماتا ویشنو دیوی یاترا متاثر ہوئی تو بینک نے GECL-1اورGECL-2اسکیموں کے ذریعے کاروباریوں کو کافی راحت پہنچائی۔ لیکن موجودہ حالات کے چلتے ہمیں بینک سے مزید راحت ملنی کی توقع ہے۔کاروباری وفود کے مسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے جے کے بینک سرپرست نے کہا کہ سیاحت جموں و کشمیر معیشت کی شہ رگ ہے اور جب ہم یہاں کی معیشت کیلئے کام کرہے ہیں تو یہاں کی ٹورازم اینڈ ہوٹل صنعت کیلئے ہم ہر ممکن تعاون دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک نے حال ہی مرکزی سرکار کی گاریٹیڈ ایمر جنسی کریڈٹ لائنGECL-3لانچ کی جسکا مدعا و مقصد کھیل کود، ہوٹل و تفریحی صنعت کو اس صورتحال میں مالی معاونت دینی ہے جب کورونا وائرس سے ایسی صنعتیں متاثر ہیں۔ اس اسکیم کے تحت متاثر کاروباریوں کواُس رقم کا چالیس فیصد مزید فراہم کرنا ہے جو رقم29فروری2020کو بقایا ہوگی۔چیئرمین نے کہا کہ ایسی پہلی دو اسکیموں کے ذریعے سے20فیصد مزید قرضے کی گنجائش تھی لیکن ابGECL-3کی بدولت مزید 20فیصد کی رقم فراہم رکھی جائے گی جس پر کوئی ضمانت نہیں ہوگی اور یہ قرضہ دو سالہ وقفے کے بعد چار برسوں میں واجب الادا ہوگی۔دیہی علاقوں میں بینک کی مخصوص قرضے کی اسکیموں کا حوالی دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ مختلف سرکاری سپانسرڈ اسکیمیں دیہی آبادی کیلئے نہایت سود مند ہیں۔