ریاسی //ضلع کے ریاسی۔ پونی۔ چنکھاہ۔ارناس، مہور اور چسانہ علاقوں میں ایس ایس اے اساتذہ کی جانب سے پیر کے روز پہلے آدھے دن کی کام چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ضلع صدر کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق ضلع کے تمام زونوں میں ایس ایس اے اساتذہ کی جانب سے پہلے آدھے دن کی کام چھوڑ ہڑتال کی گئی۔کام چھوڑ ہڑتال ایس ایس اے تنخواہوں کو ریاستی بجٹ میں شامل کرنے کے مطالبہ کو لیکر کی گئی ، جو کہ گُذشتہ تین مہینوں سے بغیر تنخواہوں کے ہیں۔احتجاجی اساتذہ نے متنبہ کیا کہ اگر انکے مطالبات کو 27 مئی تک حل نہیں کیا گیا تو وہ فورم کے چیئر مین کی جانب سے جاری احتجاجی کیلنڈر کے تحت سخت اقدام اُٹھائیں گے۔