اہم خبریں

نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے ساتھ ایمپلائمنٹ پورٹل منسلک کرنے کا افتتاح
جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ محنت و روزگار سریتا چوہان نے سول سیکرٹریٹ جموں میںنیشنل کیرئیر سروس ( این سی ایس ) پورٹل کے ساتھ ایمپلائمنٹ پورٹل کیساتھ مربوط کرنے کا اِفتتاح کیا۔ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموںوکشمیر نثار احمد وانی نے کمشنر سیکرٹری اور دیگر شرکأ کا خیر مقدم کیا اور نیشنل کیرئیر سروسز پورٹل کے ساتھ جے اینڈ کے ایمپلائمنٹ پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے اور اس کے بے روزگار نوجوانوں کو دستیاب فوائد کے بارے میں تعارف پیش کیا۔ٹیکنیکل ڈائریکٹر سائنٹسٹ ۔اِی وِی ایس پٹھانیہ نے مربوط سے جے کے یوٹی کے جاب سیکر کو فراہم کردہ مقاصد ، خصوصیات اور خدمات کے بارے میں پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار محکمہ نے ضلعی اَفسران پر زو ردیا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں تک پہنچیں اور اُنہیں مربوط ہونے کے فوائد سے آگاہ کریں جس سے روزگار کی خدمات کو فروغ ملے گا اور یوٹی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیرئیر کے مواقع میں اِضافہ ہوگا ۔ اِس کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی مضامین کے ماہرین سے 4,000 روزگار کے شعبوں میں کیرئیر کی رہنمائی فراہم کرنے والے 800 منظور شدہ کونسلروںکی مشاورت اور رہنمائی کو بھی اس مربوط سے جموں وکشمیر یوٹی کے ملازمت کے متلاشیوں تک بڑھایاگیا ہے۔یہ مربوط پین اِنڈیا کی سطح پر خالی اَسامیوں تک رَسائی فراہم کرے گا اور قومی اور یوٹی میں شرکت کے لئے جاب سطح کے میلے اور مواقع بھی فراہم کرے گا۔

صوبہ جموںمیں کورونا وائرس سے مزید58متاثر
100مریض شفایاب،512ہنوز زیرعلاج،مجموعی ہلاکتیں2347
نیوز ڈیسک
جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے 58نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ مزید100مریض شفایاب ہوئے ہیں۔اس دوران صوبہ جموں میں 512مریض ہنوز زیرعلاج ہیں جبکہ مجموعی ہلاکتیں بدستور2347پر ٹکی ہوئی ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میںپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میںضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ضلع جموں میں29،ضلع راجوری میں04، ضلع ڈوڈہ میں 03،ضلع کٹھوعہ میں 02،ضلع سانبہ میں 05،ضلع کشتواڑ میں10، ضلع پونچھ میں 02اور ضلع رام بن میں03 نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔رِیاسی اوراودھمپور اضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,63,36,182ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے18اگست2022کی شام تک2,58,61,073نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,75,109 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک66,99,394افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں146اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔3,327فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ348اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق66,90,794اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31,919کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,40,21,250تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

کشمیری پنڈتوں کاریلیف کمشنر دفتر کے باہر دھرنا ، ملازمین کی منتقلی کا مطالبہ
نیوز ڈیسک
جموں// پہاڑی ضلع شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد جموں میں کشمیری پنڈتوں کا احتجاج جاری ہے۔کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کے روز ریلیف کمشنر آفس کے باہر دھرنا دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز جموں ریلیف کمشنر دفتر کے باہر کشمیری پنڈتوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اْنہیں سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی لہذا کشمیر میں جتنے بھی کشمیری پنڈت ملازمین تعینات ہے اْنہیں فوری طورپر جموں منتقل کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ وادی میں مقیم کشمیری پنڈتوں کو معقول سیکورٹی فراہم کی جائے گی لیکن کل ہی شوپیاں میں ایک اور کشمیری پنڈت کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی مانگ ہے کہ وادی میں تعینات سبھی کشمیری پنڈتوں کو فی الفور جموں ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ جان ہے تو جہاں ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے جتنے بھی وعدئے کئے گئے وہ سبھی سراب ثابت ہوئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی کشمیری پنڈتوں کے احتجاج کی حمایت
جموں//عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش کوشک نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی معصوم قیمتی جانوں کو ترجیح دی جائے جنہیں حالیہ ہلاکتوں کے بعد وادی کشمیر میں خوف کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عام آدمی پارٹی نے کشمیری پنڈتوں اور خصوصی پیکیج کے ملازمین کے جاری احتجاج کو فوری نوعیت کا انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت بھی کی۔عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے منیش کوشک،ٹی ایس ٹونی اور مکیش یوگی کی سربراہی میں جموں میں کشمیری پنڈتوں کے دھرنے کے مقام کا دورہ کیا اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے۔احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈرمنیش کوشک نے کہا کہ ان کا مسئلہ انسانی اہمیت کا حامل ہے اور کسی بھی سیاسی مسائل سے بڑھ کر ہے اور حکومت سے اس مسلہ کو اولین ترجیح میں لانے کو کہا کیونکہ اس مسلہ کا تعلق معصوم انسانی جانوں سے ہے۔انہوںنے کہا “یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک کی آزادی کے 75 سال گزرنے کے بعد بھی ہمارے اپنے شہری اپنی جان کی حفاظت کے لیے سڑکوں پر ہیں اور خصوصی پیکیج کے تحت کام کرنے والے سرکاری ملازمین ڈیوٹی پر جانے سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ ان کے لیے محفوظ نہیں ہے جس سے حکومت کے امن و اَمان کے دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں‘‘۔منیش کوشک نے بھی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو بی جے پی حکومت کشمیری پنڈوں پر بنی فلم کی تشہیر میں مصروف نظر آرہی ہے لیکن دوسری طرف حکومت کشمیری پنڈتوں کی حقیقی زندگی میں کچھ نہیں کر رہی جو ایک ہفتہ سے احتجاج پر ہیں لیکن حکومت ان کی بات سننے کی زحمت نہیں کر رہی۔

ادھم پور میں نوجوان کی لاش پْرا سرار حالت میں برآمد
ادھم پور// جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے چینینی علاقے میں جمعرات کے روزایک نوجوان کی لاش پْراسرار حالت میں برآمد کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ چند مقامی افراد نے ادھم پور کے چینینی علاقے میں ایک شخص کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔متوفی کی شناخت ونشو بنگوترہ ساکن راند میل ادھم پور کے بطور ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ متوفی سوشل میڈیا پر ایک خاص پارٹی کے لیڈروں کو ہدف تنقید بنانے کے لئے کافی سرگرم رہتا تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

جموں بس سٹینڈکے نزدیک مشتبہ نوجوان دس لاکھ نقدی سمیت گرفتار
جموں// جموں بس سٹینڈ کے نزدیک ایک مشتبہ نوجوان کو پولیس نے دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کے قبضے سے نقدی دس لاکھ روپیہ برآمد ہوئے اور اْس کے تار ٹیرر فنڈنگ سے جڑے ہونے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار نوجوان کو پوچھ تاچھ کی خاطر جوائنٹ انٹروگیشن سینٹرمنتقل کیا گیا۔بتادیں کہ جموں میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔یو این آئی

کشمیر کے غیر محفوظ ماحول سے کب چھٹکارا حاصل ہوگا؟
شیوسینا کاحکومت سے سوال ،کشمیرہلاکتوں کے خلاف احتجاج
جموں// آزادی کے امرت مہو اتسو پر ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے بعد اب عوام مودی حکومت سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ شیوسینا جے اینڈ کے سربراہ منیش ساہنی نے کہا کہ “ہر دھر روزگار”، “خوشی اور اچھے دن” کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے، 370 کی منسوخی کے دوران تمام وعدے محض بیان بازی ثابت ہو رہے ہیں۔ریاستی سربراہ منیش ساہنی کی قیادت میں شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ کے رہنماؤں نے ’’ہر دھر روزگار کب؟‘‘ کا نعرہ لگایا۔ کشمیر میں امن کب آئے گا؟ ’’کشمیر میں ہندوؤں اور اقلیتوں کا قتل عام بند کرو‘‘، ’’کشمیری مہاجر ین کی بحفاظت واپسی کب ہوگی؟‘‘، ’’ریاست اور جمہوریت کب بحال ہوگی‘‘ کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے زبردست احتجاجی مظاہروں نے مودی حکومت کو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی یاد دلائی۔ ساہنی نے کہا کہ وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گرد مسلسل کشمیری پنڈتوں، مہاجر مزدوروں، سیکورٹی فورسز اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں نے رواں سال 21 افراد کو ہلاک کیا ہے۔انہوںنے وزیراعظم مودی سے پوچھا کہ وزیراعظم کشمیر میں اچھے دن، روزگار، ترقی، امن کے وعدے کب پورے کریں گے؟ ان وعدوں کی تکمیل کا انتظار مسلسل طول پکڑتا جا رہا ہے۔ روزگار کی کمی کی وجہ سے نوجوان انتہائی مایوسی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ریاست میں ترقی زمینی سطح پر کہیں نظر نہیں آرہی، کشمیر میں اقلیتوں اور مہاجروں پر مسلسل دہشت گردانہ حملے ہورہے ہیں۔ پردھان منتری روزگار یوجنا کے تحت وادی میں خدمات انجام دینے والے کشمیری ہندو اور جموں نژاد محفوظ زمرے کے ملازمین جموں منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل احتجاج کررہے ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہے ۔

کانگریس لیڈردھرم پال شرما سوگوار
اہلیہ کا انتقال ،آزاد سمیت کانگریس لیڈران کی تعزیت
جموں// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ دھرم پال شرما کو صدمہ پہنچا ہے ۔ان کی اہلیہ سنتوش کماری کا انتقال ہوا ہے ۔کانگریس کے سرکردہ رہنما غلام نبی آزاد نے سنتوش کماری کے انتقال پر اپنے ساتھی دھرم پال شرما سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کماری کی موت سے دلّی صدمہ پہنچا ہے اور وہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوںنے آنجہانی کی روح کی شانتی کیلئے دعا کرتے ہوئے اپنے ساتھی سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اس دوران پردیش کانگریس صدر وقار رسول وانی اور پارٹی کے تمام سینئر لیڈروں نے کماری کے انتقال پردھرم پال شرما اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے سنتوش کماری کو ایک متقی اور مہربان خاتون قرار دیا جو زندگی بھر سماجی طور پر متحرک رہیں۔پارٹی کے دیگر تمام سینئر قائدین رمن بھلا (ورکنگ صدر)،تارا چند (سابق ڈپٹی سی ایم)، سابق وزراء ملا رام، جی ایم سروڑی،ٹھاکر بلوان سنگھ، جگل کشور شرما، آر ایس چب، ٹی ایس باجوہ، گربچن کماری رانا، مجید وانی، یوگیش ساہنی، رویندر شرما، منموہن سنگھ، رجنیش شرما، ٹی بلبیر سنگھ، ڈاکٹر منوہر لال شرما، شبیر احمد خان، چوہدر۔ شاہ محمد، شاہ نواز چودھری و دیگر لیڈران اور کارکنان نے کماری کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔