سرینگر// حکومت نے جموں کشمیر میں تمام آبادی کو آدھار دائرے میں لانے کیلئے 3مراحل میں مشن موڑ طریقہ کار کے تحت چھوٹی ہوئی آبادی کے اندراج کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔ انتظامی عمومی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے اس سلسلے میں جمعہ کو جاری ایک حکام نامہ زیر نمبر 1135-JK(GAD) 2020 محررہ 18 دسمبر 2020 میں بتایا گیا ہے’’جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع کی آدھار اندراج میں رہ جانی والی آبادی کو آدھار کے دائرے میں لانے کو شیڈول کے مطابق مشن موڑ انداز کے تحت سختی کے ساتھ یقینی بنایا جایا‘‘۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی منفرد شناختی اتھارٹی (یونیک آئیڈنٹیفکیشن اتھارٹی آف انڈیا) کی جانب سے 2 رجسٹراروں کی نشاندہی کی گئی ہے،جن میںسامگرا شکھشا ابھیان(ایس ایس اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور آئی سی ڈی ایس کے ڈائریکٹر شامل ہیں،کو متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ مشاورت سے اس سلسلے میں ان علاقوں میں مشینوں کو پہنچانے کی ذمہ داری عائد ہوگی،جن کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر گاؤں میں مشن موڈ کا آغاز کرنے سے قبل وسیع تشہیر کی جائے،جبکہ دونوں رجسٹرار ہفتہ وار آبادی کو اس کے دائرئے میں لانے سے متعلق اعداد شمار نوڈل محکموں یعنی انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کو فراہم کریں گے۔ نوڈل آفیسر ، یو آئی ڈی اے آئی ، جے جموں کشمیر شعیب خان کو ہدایت دی گئی ہے کہ و رجسٹراروں کو صفر سے5آبادی کا احاطہ کرنے کے لئے رہنما خطوط ، اگر کوئی ہے،،تو اس کو فراہم کریں،جبکہ اس پورے مشق میں تعاون دیں۔ کمشنر سیکریٹری انتظامی عمومی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے کسی وضاحت کیلئے رابطہ کریں۔