سرینگر//صف اول کی فِن ٹیک کمپنیوں میں سے ایک ریپی پے(RapiPay) سرینگرمیں آدھار انیبلڈپے منٹ سسٹم یعنی (AEPS) اور مائیکرو اے ٹی ایم جیسی ادائیگی سے متعلق خدمات شروع کرنے والی بھارت کی پہلی کمپنی ہے۔اس کے علاوہ ریپی پے جھیل ڈل کی دکانوں میں مائیکرو اے ٹی ایم خدمات فراہم کرنے والی پہلی کمپنی بھی بن گئی ہے۔یہ توسیع جموں کشمیر میں بینک خدمات سے محروم آبادی کیلئے اے ٹی ایم اور گھریلو ترسیل جیسی خدمات کی مانگ میں بے پناہ اضافے کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔جموں کشمیر میں جن دھن کھاتے کے 25لاکھ مستحقین ہیںجن میں15لاکھ مستحقین ایسے ہیں جن کے پاس ڈیبٹ یا اے ٹی ایم کارڈ ہے۔خطے میں مائیکرو اے ٹی ایم اور اے ای پی ایس کی ممکنہ مارکیٹ قریب1800کروڑ روپے ہے۔ریپی پے فِن ٹیک پرائیویٹ لیمیٹیڈکے منیجنگ ڈائریکٹر اور بانی یوگیندر کشیپ نے اس موقعے پرکہا’’ریپی پے کی آخری میل تک فائنانشل انکلوژن کیلئے جستجو نے بینک خدمات سے محروم صارفین کو کیش لیس مراعات کے حصول کے اہل بنایا ہے، اب جموں کشمیر بھی اس سفر میں شامل ہوگیا ہے اور کشمیر مارکیٹ سے مزید استفادہ کرنے کیلئے اگلے ایک سال کے اندر خطے میں 15ہزار سے زائد نئے ڈی بی اوزکا قیام ہمارا منصوبہ ہے‘‘۔