نئی دہلی // قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) اور نیشنل سیکورٹی گارڈ اونتی پورہ حملہ کی تحقیقات میں مدد فراہم کریں گے۔انسداد دہشت گردی کمانڈو فورس (این ایس جی) اور این آئے آئی کی ٹیمیں سرینگر روانہ کردی گئی ہیں جو ریاستی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اس حملے کی تحقیقات میں انکی معاونت فراہم کرے گی۔اس بات کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔این آئی اے ٹیم میں فارنیسک ماہرین بھی ہونگے۔بلیک کیٹ کمانڈوز فورس کے دھماکہ خیز مواد کے ماہرین بھی اس ٹیم کا حصہ ہونگے۔