بانہال //فوج نے بانہال کے چھرال میں ایک طبی کیمپ منعقد کیا ۔کیمپ کا مقصد چھریل و گرد و نواح کے مقامی لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرنا تھا ۔یہ کیمپ فوج اور محکمہ صحت عامہ کی ایک مشترکہ کوشش تھی۔کیمپ میں فوج اور سول انتظامیہ کے ڈاکٹروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے دور دراز کے مریضوں کا علاج کیا۔کیمپ میں تقریباً 204 مریضوں بشمول 79مرد ،94 خواتین اور 31 بچوں کا علاج کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کئے۔فوج نے یہ مشق انسانی پہل کے تحت منعقد کی تھی جس سے اس دور افتادہ علاقہ کے مریضوں کو گھر کے پاس ہی طبی سہولیات فراہم ہوئیں۔مقامی لوگوں نے فوج کی اس پہل کی سراہنا کی اور مستقبل میںبھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کی درخواست کی۔