اننت ناگ کا شال فروش | بنگلورو میں سڑک حادثے میں جاں بحق

عارف بلوچ
اننت ناگ //بنگلورو میں ایک کشمیری شال فروش سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔45 سالہ علی محمد وانی ساکن سیر ہمدان نامی شال فروش اتوار کو اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب ایک تیز رفتار ٹیمپو گاڑی نے اسے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اگر چہ اسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ریلوے سٹیشن کے نزدیک پیش آیا۔گھروالوں کے مطابق مہلوک دو روز قبل بنگلورو کے لئے روانہ ہوا تھا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔