اننت ناگ تیندوا نمودار | محکمہ جنگلی حیات نے پکڑ لیا

عارف بلوچ
اننت ناگ// محکمہ وائلڈ لائف نے اتوار کی دوپہر ضلع اننت ناگ کے نائید پورہ لارکی پورہ علاقے میں ایک تیندوے کو بیہوشی کا انجکشن کر کے پکڑ لیا۔ تیندوے کو مقامی لوگوں نے نائید پورہ لارکی پورہ میں محمد امین کے باغبانی کے شیڈ کے اندر دیکھا، جس کے بعد انہوں نے حکام کو مطلع کیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کنٹرول روم اچھہ بل نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد محکمہ کی ٹیم نے ریچھ کو پکڑ لیا اور اسے قدرتی رہائش گاہ داچھی گام میں منتقل کر دیا۔