اننت ناگ// اننت ناگ ضلع میں جموں و کشمیر برانچ چترگل میں چوری کی کوشش کی گئی، پولیس نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا جمعرات کی رات کو یہ واردات انجام دینے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر برانچ چترگل کے ملازمین روزانہ ڈیوٹی کے لیے برانچ پہنچنے پر دیکھا کہ عمارت کی پچھلی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس اہلکار نے کہا، "یہ برانچ کو لوٹنے کی کوشش تھی، لیکن چوری کرنے والے اپنی کوشش میں ناکام رہے ہیں، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔