انجمن نصرۃ الاسلام کا حج تربیتی پروگرام | مفتی نذیراحمد قاسمی نے عازمین کو مناسک سے آگاہ کیا

سرینگر//انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر کے زیر اہتمام منگل کو حج تربیت کے حوالے سے ایک روزہ پروگرام انجمن کے مرکزی آڈٹوریم میں منعقد ہوا جس میں عازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تربیتی پروگرام کے فرائض نامور عالم دین مفتی نذیر احمدقاسمی نے انجام دئے اور اپنے مفصل خطا ب میں موصوف نے حج و عمرہ کی فضیلت،مناسک حج، مسائل اور دیگر تفصیلات کے علاوہ دوران اجلاس عازمین کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے۔اس موقع پر انجمن کی طرف سے عازمین کی خدمت میں فضیلت حج و عمرہ نامی کتابچہ بھی پیش کیا گیا۔تربیتی پروگرام میں Audio video presentation کے ذریعہ بھی عازمین تک معلومات پہنچائی گئیں۔

آخر میں مفتی نذیر نے عازمین کواس مبارک سفر کیلئے تہنیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے اہلیان کشمیر کیلئے خصوصی دعائوں کی درخواست کی۔