مینڈھر//مینڈھر کے طلباء نے سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔ یہ احتجاجی دھرنا بس اڈہ مینڈھر پر دیاگیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ۔دھرنے میں شامل طلباء نے حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ بو رڈ انتظامیہ سکولی بچو ں سے پیسے لیکر خو د پر چے افشا کررہی ہے جس کا خمیا زہ تمام بچو ں کو بھگتنا پڑ تا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت بو رڈ انتظامیہ کے خلاف مقد مہ درج کر کے کا رروائی کر ئے کیو نکہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ بچو ں کاقیمتی وقت ضا ئع کیا جائے جو دن رات ایک کرکے امتحان کی تیاری کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پرچہ دے کر گھر واپس پہنچتے ہیں تو بورڈ انتظامیہ کی جانب سے سماجی روابط کی سائٹوں پر یہ لکھاہوتاہے کہ امتحان منسوخ کردیاگیاہے اور یہ پرچہ اب دوبارہ لیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس معاملے میں حکومت بھی خاموش ہے اور ان کے جذبات سے کھلواڑ ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے افسران کی معطلی کردینی چاہئے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ بو رڈ نے 11 ویںجما عت کے تمام پر چے بھی منسو خ کر دیئے ہیں ۔انہوںنے وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں کارروائی کریں ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے نائب تحصیلدار مینڈھر موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے طلباء کے ساتھ بات چیت کرکے انہیں یقین دلایاکہ ان کے مطالبات اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیںگے جس پر طلباء نے احتجاج ختم کیا ۔