افسران کسانوں کی شکایات کابروقت ازالہ کریں:ڈلو اعتماد اور اعتبار پیدا کرنے کی تلقین،افسروں سے ضلع وار ترقیاتی منصوبے طلب کئے

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اتل ڈولو نے محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف ایگری کلچر پروڈکشن اینڈ فارمرز ویلفیئر تالاب تلو میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے صوبہ جموں کے تمام اَضلاع کے چیف ایگری کلچر اَفسران کی اِنفرادی ترقی کا جائزہ لیا۔ اَفسران سے کہا گیا کہ وہ اِنٹگریٹیڈ فارمنگ کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔چیف ایگری کلچر اَفسران سے کہا گیا کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع میں فصلوں کے تنوع بالخصوص ادویات کے پودوں ، تیل کے بیجوں ، مکھیوں کی افزائش او رسبزیوںکے لئے ٹھوس اقدامات پیش کریں ۔ اَفسران سے مزید کہا گیا کہ وہ محفوظ کھیتی کی سرگرمیوں میں حاصل کی گئی کامیابی اور اِس میں اِضافہ کرنے کے طریقے بھی پیش کریں۔میٹنگ میں ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی گئی جس میں زراعت کے بدلتے ہوئے منظر نامے اور کاشت شدہ زمین کے بارے میں اعداد و شمار کی معلومات تھیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو موسمی علاقوں ، فارم میکانائزیشن کی صورتحال ، نئی متعارف کی گئی فصلوں کی اقسام اور دیگر آن لائن خدمات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

 

اَتل ڈولو کو پردھان منتری کسان ماندھن یوجنا ( پی ایم کے ایم وائی ) ، پردھان منتری شرم یوگی مان دھن ( پی ایم ۔ ایس وائی ایم ) ، اِی ۔ شرم اور صوبہ جموں کے کسانوں کو دیگر فلاحی سکیموں کے تحت فراہم کردہ فوائد کی صورتحال پیش کی گئی ۔ اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا ( پی ایم ایف بی وائی ) کے تحت رجسٹریشن میں اِضافہ کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ پی ایم کسان کے تحت 12ویں قسط کسانوں تک پہنچائی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جموں خطے میں آرگنِک فارمنگ اور ا،س کے تصدیق شدہ کلسٹروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ اَفسران کسانوں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھ کر اور انہیں بروقت شکایات کا ازالہ کر کے اعتماد اور اعتباد پید ا کریں۔اے سی ایس کی طرف سے اِس بات پر زو ردیا گیا کہ محکمہ زراعت کی توسیعی سرگرمیوں میں اِضافہ کرے ۔ اَفسران سے کہاگیا کہ محکمہ جموں کے کے بارش سے متاثرہ او رکنڈی علاقوں کے لئے سکاسٹ ۔ جموں کے ساتھ مل کر زون وار زرعی سرگرمیوں کی حکمت عملی بنائے گا۔اُنہوں نے افسران سے ایگری کلچر اِنفراسٹرکچر فنڈ کے تحت تجاویز طلب کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے اَفسران کو آئندہ ڈیجیٹل ایگری کلچر مشن کے بارے میں جانکاری دی اور کسانوں کو نیشنل ہارٹی کلچر بورڈ سبسڈی فراہم کرنے کو بھی کہا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جوائنٹ ڈائریکٹر فارمز کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی اَفرادی قوت کا زیادہ سے زیادہ اِستعمال کرتے ہوئے فارم کی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں۔اِس سے قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کیمپس کے اَندر انکیو بیشن رومز ، سپون لیب ، مشروم انکیوبیشن روم اور پیسٹی سائیڈ ٹیسٹنگ لیب سمیت سہولیات کا معائینہ کیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت ( اِن پُٹ) اے ایس رین ، جوائنٹ ڈائریکٹر ( فارمز ) ، جوائنٹ ڈائریکٹر ( مارکیٹنگ) ، چیف ایگر ی کلچر اَفسران اور محکمہ کے دیگر متعلقین نے شرکت کی۔