جموں / مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی (مانو) میںبی اے/ایم اے (فاصلاتی) کے امتحانات کا سلسلہ 29 اکتوبر2017 سے شروع ہونے والا ہے ۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق امتحان ہال میں داخل ہونے کیلئے تمام طلبہ امتحانی ہال ٹکٹ اپنے متعلقہ سٹیڈی سنٹر سے حاصل کریں۔علاوہ ازیں جو طلباء بی ا ے سال دوم اور سوم اور ایم اے سال دوم کے داخلہ رجسٹریشن فارم برائے سال 2018جمع نہیں کر پائے ہیں وہ 31اکتوبر 2017 تک اپنے متعلقہ سٹیڈی سنٹر میں داخلہ رجسٹریشن فارم جمع کروائیں۔نیزجموں سنٹر کے طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جموں کا امتحانی مرکز بی ا ین کالج آف ایجوکیشن سنجواں، جموں (B.N. College of Education, Sunjwan,Jammu)منتقل کیا گیا ہے۔