مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے سخی میدان علاقہ میں اراضی تنازعہ کو لے کر 2گروپوں میں ہوئی لڑائی میں 2افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایاکہ سخی میدان میں دو گروپوں کے مابین اتوار کی شام ہوئی لڑائی میں ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں تاہم لڑائی کی خبرموصول ہوتے ہی مینڈھر پولیس سٹیشن سے پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچی تاہم اس دوران ایک گرو پ کے افراد نے سڑک کو بند کر کے احتجاج بھی شروع کر دیا تھا ۔آخری خبر موصول ہوتے تک سیول او ر پولیس انتظامیہ کے آفیسران موقعہ پر موجود تھے جبکہ سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند تھی ۔